پاکستان سٹاک ایکسچینج: ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج: ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 816 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔ تاہم بعد میں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، اور انڈیکس میں 787 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 9 ہزار 781 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا، اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 814 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دن 38 ارب 86 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کے 65 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کا لین دین بھی ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں