ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل، سردی میں اضافہ

ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل، سردی میں اضافہ

لاہور : پاکستان میں ہواؤں کا طاقتور سلسلہ داخل ہو چکا ہے جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

سیاحتی مقامات جیسے ناران، کاغان، شوگران، وادی نیلم اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں جیسے جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، گریس اور شونٹر میں برفباری کے ساتھ زیریں علاقوں میں بارش جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور اور ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری اور بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے موسم میں مزید سردی آ گئی ہے۔کاغان ویلی، ناران اور شوگران میں برفباری جاری ہے، اور ترجمان کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران بازار میں ایک انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں