تل ابیب : اسرائیلی فوج نے شام پر فضائی حملوں میں تیزی لاتے ہوئے درعا، سویدا اور دمشق کے قریب اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب اسرائیلی فضائیہ نے شام کے مختلف علاقوں پر میزائل داغے۔
خصوص طور پر، سن 1974 کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج بفرزون (Golan Heights) میں داخل ہوئی ہے، جہاں اسرائیل اور شام کے درمیان کشیدگی رہی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔اس سے پہلے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے اسرائیل اور شام کے تعلقات میں مزید کشیدگی آئی تھی۔