بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق میں جیل سے ہزاروں سیاسی قیدی رہا

10:23 AM, 9 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کی رہائی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس رہائی میں سیکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو میں شامی اپوزیشن فورسز کو شام کی بدنام زمانہ صيدناياا جیل کے مرکزی کنٹرول روم پر قبضہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

ویڈیو میں جیل کے باہر کے مناظر بھی شامل ہیں، جس میں رہا ہونے والے قیدی جیل سے باہر نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں اپوزیشن فورسز خواتین کی جیل کے تالے توڑ کر خواتین قیدیوں کو آزاد کراتے دکھائی دے رہی ہیں، اور ان کے ساتھ چھوٹے بچے بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ باغیوں نے مختلف شہروں میں داخل ہونے کے بعد دمشق پر قبضہ کیا جس کے نتیجے میں بشارالاسد ملک سے فرار ہوئے اور روس میں سیاسی پناہ لے لی۔

مزیدخبریں