شہریوں  کےلیے سہولت ،ٹریفک پولیس کا تمام لائسنس سروسز آن لائن کرنیکا فیصلہ

10:55 PM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:شہریوں  کو  سہولت فراہم کرتے ہوئے  ٹریفک پولیس کا تمام لائسنس سروسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کیلئے تمام لائسنس سروسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور  کاکہنا ہےکہ  نیا آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروانے جارہےہیں، جس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگرسہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ فیصلہ سسٹم کی خرابی اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، پٹرولنگ پوسٹوں پر یہ سہولت پہلے ہی میسر ہے۔تاہم 17دسمبر سے عوام کے لیے لائسنس رینیول آف لرنر، ڈوپلیکٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی سہولت آئن لائن میسر ہوگی ، اس وقت روزانہ ایک لاکھ لائسنس کا اجراء کیا جارہاہے۔


 اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کرنے کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے ۔شہریوں کے لئے آن لائن لرنر آن ویب ایپ سروس  شروع کی جا رہی ہے۔پنجاب کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس بنانے کی سہولت کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔


لبرٹی خدمت مرکز پر کل شام  06 بجے سے 50 سال سے زائد العمر شہریوں کی میڈیکل ویری فیکیشن کی سہولت بھی میسر کر دی جائے گی۔خدمت مرکز لبرٹی گلبرگ میں لرنر لائسنس بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے علیحدہ کلومیٹک سروس آج رات 11 بجے سے فراہم کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں