لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع،صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت

08:42 PM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا ہے اور اس سلسلے میں صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہورکی فضا آلودہ ترین ہے اور سموگ کی وجہ سے  لوگ بیمار ہورہے ہیں ۔ تاہم اس ضمن سموگ کے تدارک کے لیے ایک کوشش لاہور کو ڈسٹ فری بنانا کا پلان ہے۔ 

 لاہور کی 79سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکردیا گیا ہے۔نگران وزیراعلی ٰ پنجاب نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔


نگران  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے  ہدایت کی کہ ٹریفک میں روانی کیلئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔سڑک کنارے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

مزیدخبریں