کراچی :متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہےکہ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے، شہر قائد ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے، شہر قائد ملک کو 4 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ملک کے نوجوان اعلیٰ ڈگریاں رکھنے کے باوجود بائیک رائیڈر بنے ہوئے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ مل کر کام کریں گے، بلدیاتی اداروں اور مقامی حکومت کو احتیارات اور وسائل دیے جائیں۔
ہم ایک بڑا اتحاد اور بڑی تحریک قائم کرنے جا رہے ہیں، موروثی سیاست کے ذریعے قبضہ کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔ کراچی پر جنہوں نے قبضہ جمانے کی کوشش کی ان کو ناکام کرنا ہے۔