ساؤتھ ایشین گیمز   کی میزبانی   پاکستان کے ہاتھ سے  نکلنے کا خدشہ،بھارت  کھل کر سامنے آگیا

 ساؤتھ ایشین گیمز   کی میزبانی   پاکستان کے ہاتھ سے  نکلنے کا خدشہ،بھارت  کھل کر سامنے آگیا

اسلام آباد :ساؤتھ ایشین گیمز   کی میزبانی   پاکستان کے ہاتھ سے  نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بھارت  اس معاملے میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔  پاکستان نے ایشین گیمز  کی میزبانی مارچ 2024 میں کرنی ہے۔  پاکستان کو 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے حقوق سے محروم ہونے کے سنگین خطرات کا سامنا ہے ۔


 بھارت نے بھی پاکستان کو میزبانی کے حقوق سے محروم کرنے کی مہم شروع کر دی ہے ۔ ایشین گیمز 2024 کی میزبانی سری لنکا کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایونٹ شروع ہونے میں صرف تین ماہ باقی ہیں جبکہ تاحال ایونٹ کے حوالے سے کوئی تیاریاں شروع نہیں کی گئیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تاحال کسی بھی منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی۔


 آئی پی سی منسٹری اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تاحال کوآرڈینیشن نہیں ہوئی کہ میگا ایونٹ کہاں اور کیسے منعقد کیا جائے گا۔سری لنکا کے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو نے اپنی اولمپک کمیٹی کو میزبانی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔