بھارت میں ٹیسلا کی سستی الیکٹرک کار  وں کا یونٹ لگے گا،معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

04:22 PM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بھارت میں ٹیسلا کی سستی الیکٹرک کار  وں کا یونٹ لگے گا،معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔ بھارت  میں ٹیسلا کے یونٹ کے لیے معاہدہ ہونے کے قریب ہے۔

امریکی کمپنی گجرات، مہاراشٹر اور تامل ناڈو میں پلانٹ نصب کرنے کی خواہشمند ہے۔  عالمی میڈیا کے مطابق اس کی قیمت سترہ لاکھ بھارتی روپے سے کم ہو گی۔

اس معاہدے کے بعد ٹیسلا کو بھارت میں اپنی گاڑیاں امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی، امریکی کمپنی کے مطابق بھارت میں تیار کئے جانے والے اس کے لگ بھگ تمام یونٹس 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی 17 لاکھ روپے تقریباً بھارتی روپے تک ہوں گے۔


کمپنی کی جانب سے بھارت میں پلانٹ نصب کرنے کے بعد الیکٹرک کاروں کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی.

مزیدخبریں