نیلی آنکھوں  ، سفید رنگت والا نایاب مگرمچھ،منفرد نسل کی پیدائش پر جشن 

04:14 PM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

فلوریڈا:نیلی آنکھوں  ، سفید رنگت والے نایاب مگرمچھ کی  پیدائش ہوئی ہے۔ منفرد نسل کی پیدائش پر جشن  منایاگیا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم مگر مچھوں کے گیٹرلینڈ اور لینڈو پارک میں نیلی آنکھوں اور سفید رنگ والے مگرمچھ کی پیدائش پر  باقاعدہ خوشی کاسماں تھا   کیونکہ یہ منفرد نسل والا دنیا کا آٹھواں مگرمچھ ہے۔ 

پارک انتظامیہ کے مطابق اس نسل کا نام لیوسیٹک ایلیگیٹرز ہے ۔پارک انتظامیہ کی جانب سے بچے کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دنیا میں اس نسل کے صرف 7 مگرمچھ ہیں جن میں سے تین گیٹرلینڈ  میں موجود ہے اور  حالیہ پیدائش کے بعد یہ بچہ اب اٹھواں مگر مچھ بن گیا ہے۔

سفید ہونے کی وجہ سے یہ مگر مچھ دھوپ میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے کیونکہ انکی جلد کو سورج کی شعاعیں متاثر کر سکتی ہیں۔ اس پر کی جانے والی تحقیق سے ان کی نسل کو بچانے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ اس بچے کو پارک انتظامیہ کی جانب سے آئندہ سال کے آغاز میں عوامی نمائش کیلئے رکھا جائے گا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اس بچے کا منفرد نام رکھنے کی مدد بھی مانگی گئی ہے۔

مزیدخبریں