وزیر اعظم کے حکم پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی عہدے سے برطرف 

03:02 PM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی کوایم ڈی سینڈک میٹلزلمیٹڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رازق سنجرانی کو وزارت انرجی ڈویژن پیٹرولیم کی سفارش پر عہدے سے فارغ کیا گیا۔ 

رازق سنجرانی کو 2008 ء میں سینڈک میٹل لمیٹڈ کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا۔ رازق سنجرانی کو نگران وزیراعظم کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں