اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اجرتی سروے کے ذریعے عوام کو دھوکا ووٹروں کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔پنجاب سے 100 نشستیں جیتنے کے دعوے دار دوسری جماعتوں پر تکیہ کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھاکہ جیل سے گھبرا کر ملک چھوڑ کر بھاگ جانے والے عوام کاسامنانہیں کر سکتے۔پاکستان پیپلزپارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہونے کایقین ہے۔
خیبرپختونخوا میں وزیراعظم بلاول کے نعروں کی گونج کراچی تک سنائی دے رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے خلاف بنائے جانے والے اتحاد ریت کی دیوار ثابت ہونگے۔