پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے درمیان میچ  ڈرا

 پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے درمیان میچ  ڈرا

کینبرا: کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان ہونیوالا چار روزہ میچ بارش سے متاثرہونے کے بعد   ڈرا ہوگیا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔

جواب میں آسٹریلیا کی پی ایم الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ یہ میچ بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ گیلے ہونے کی وجہ سے میچ  تاخیر کا شکار ہوا تھا، جس کے بعد میچ کو منسوخ کر کے چار روزہ میچ ڈرا قرار دے دیا گیا۔

میچ کے آخر میں کپتان شان مسعود کو ڈبل سنچری کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں