چینی صدر نے کہا نواز شریف سی پیک آپ کیلئے تحفہ ہے ، کارگل جنگ سے منع کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا: قائد مسلم لیگ ن

12:48 PM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمسایوں سے تعلقات بگاڑ کر آپ ترقی نہیں کرسکتے ۔ حکومت میں آکر بھارت، افغانستان اور ایران سے تعلقات بہتر کریں گے جبکہ چین سے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ چینی صدر خود مجھ سے کہا کہ مسٹر نوازشریف سی پیک آپ کیلئے تحفہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے نوازشریف نے کہا کہ  اناڑی کے ہاتھ میں ملک کی بھاگ دوڑکیسے حوالے کردی جاتی ہے۔ کچھ کردارایسے آئے جنہوں نے ترقی کرتے پاکستان کوٹھپ کردیا۔ ہمارے بعد سی پیک کو بھی رول بیک کردیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ قوم نے پچھلے 4سال میں بہت مشکل دور دیکھا۔ ہمارے دورمیں ملک ترقی کررہاتھا۔ اپنے دوست اورساتھیوں کو بھولانہیں ہوں ۔ ہمسائیوں کوناراض کرکےملک ٹھیک نہیں کرسکتے۔ بھارت اورافغانستان کیساتھ معاملات ٹھیک کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پتا چلنا چاہیے کہ 93 اور 99 میں مجھے کیوں نکالا۔ کیا اس وجہ سے نکالا کہ ہم کہتے تھے کہ گارگل جنگ نہ کرو۔ اس بات کو وقت ثابت کررہا ہے ہم درست سمت پرگامزن تھے اور درست کہہ رہے تھے۔ کچھ کرداروں نےپاکستان کوتباہ کردیا۔ 

مزیدخبریں