فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

12:26 PM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کا 6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ 

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں ۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین،جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی  اورجسٹس عرفان سعادت لارجر بینچ کا حصہ ہونگے۔ 

مزیدخبریں