مریم اورنگزیب کے ریاست مخالف تقاریر کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ

11:06 AM, 9 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس پر جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ عدالت نےمریم اورنگزیب کے ودالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔


لیگی رہنما مریم اورنگزیب  انسداد دہشتگردی اور میاں جاوید لطیف ن نے عدالت میں پیش ہو کر  حاضری مکمل کرائی۔ 

انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے  مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے  سماعت  6جنوری تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں