اسلا م آباد : سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی 8 دسمبر کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا۔حکمنامے میں کہاگیاہے کہ توقع ہے مختلف ممالک سے شواہد اور بیانات اکٹھے کرنے کے کیلئے جے آئی ٹی دل جوئی سے کام کرے گی ۔کسی بھی مشکل یا رکاوٹ آنے پر ٹیم براہ راست چیف جسٹس آفس کو تحریری طور پر آگاہ کرے گی ۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی 8 دسمبر کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا۔حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ارشد شریف قتل کیس کیلئے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن پیش کیا ۔جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ رمنا سمیت افسران پر مشتمل ٹیم بھی ہوگی ۔
وزارت خارجہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی نیروبی میں معاونت کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کروائی ہے ۔رپورٹ میں مزید سفارتی اقدامات بارے بھی بتایا گیا ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو سپیشل جے ائی ٹی کی معاونت بارے بتایا ۔
توقع ہے مختلف ممالک سے شواہد اور بیانات اکٹھے کرنے کے کیلئے جے آئی ٹی دل جوئی سے کام کرے گی ۔تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کیس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔کسی بھی مشکل یا رکاوٹ آنے پر ٹیم براہ راست چیف جسٹس آفس کو تحریری طور پر آگاہ کرے گی ۔توقع ہے جے ائی ٹی تحقیقات سے متعلق عبوری رپورٹس بھی وقتا فوقتاً ان چیمبرز جمع کروائے گی ۔پہلی عبوری رپورٹ آئندہ سماعت سے پہلے جمع کروائی جائے گی۔