بلوچستان میں مقدمات ختم ہونے پر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا: فواد چودھری کا دعویٰ 

06:44 PM, 9 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان میں مقدمات ختم ہونے پر لاڑکانہ پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں قمبر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا جاتا ہے جہاں قمبر پولیس اداروں پر تنقید کا جعلی کیس بناتی ہے اور انھیں لاڑکانہ سے قمبر پہنچایا جاتا ہے۔ یہ ہے پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر کے انسانی حقوق ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انسانی حقوق کے حالات یہ ہیں کہ بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی پر مقدمے خارج کرنے کا حکم دیتی ہے، وزیراعلیٰ سند ھ کا جہاز کوئٹہ پہنچتا ہے۔  اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے انہی مقدمات میں جو بلوچستان ہائیکورٹ نے خارج کیے ان میں سندھ پولیس گرفتاری ڈالتی ہے۔

مزیدخبریں