لاہور : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان میں مقدمات ختم ہونے پر لاڑکانہ پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں قمبر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا جاتا ہے جہاں قمبر پولیس اداروں پر تنقید کا جعلی کیس بناتی ہے اور انھیں لاڑکانہ سے قمبر پہنچایا جاتا ہے۔ یہ ہے پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر کے انسانی حقوق ۔
پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا جاتا ہے جہاں قمبر پولیس اداروں پر تنقید کا جعلی کیس بناتی ہے اور انھیں لاڑکانہ سے قمبر پہنچایا جاتا ہے، یہ ہے پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر کے انسانی حقوق،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 9, 2022
انہوں نے کہا کہ اس وقت انسانی حقوق کے حالات یہ ہیں کہ بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی پر مقدمے خارج کرنے کا حکم دیتی ہے، وزیراعلیٰ سند ھ کا جہاز کوئٹہ پہنچتا ہے۔ اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے انہی مقدمات میں جو بلوچستان ہائیکورٹ نے خارج کیے ان میں سندھ پولیس گرفتاری ڈالتی ہے۔