وزیر آباد حملہ ، جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کیا

06:11 PM, 9 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے فیصل واوڈا کو تفتیش کیلئے  کل طلب کرلیا۔  فیصل واڈا کو تمام دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی  گئی ہے۔ 

جے آئی ٹی نے  یاسمین راشد ،حماد اظہر ،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ اور  فیصل جاوید کو بھی طلب کیا ہے۔ فیصل واڈا نے پریس کانفرنس میں  آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا ۔

مزیدخبریں