مرشد اور چیلوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، عمران خان کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا: طلال چودھری 

05:18 PM, 9 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ مرشد اور چیلوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ عمران خان عدالتوں سے جتنا مرضی بھاگ لیں کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں طلال چودھری نے کہا کہ  ہر طرف مرشد اور مرید کی کہانیاں ہیں مرشداورچیلوں کا انتظام قانون کے مطابق ہو جائےگا۔ دوسرے پر الزام لگانے والے عمران خان آج عدالتوں سے بھاگ  رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وشہ خانہ سمیت دیگربدعنوانیوں کا حساب دینا پڑےگا،بتائیں کاغذ لہرا،لہرا کر پریس کانفرنس کرنے والا شہزاد اکبر آج کہاں ہے؟ وزیراعظم ڈیلی میل والے معاملے میں سرخرو ہوئے ہیں،اسلام آباد:عمران خان اسمبلیاں توڑ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

عمران خان نے اپنے خلاف الزامات پرفنانشل ٹائمز پر کیس کیوں نہ کیا؟نوازشریف کی کارکردگی سی پیک اورموٹرویزسمیت متعدد ترقیاتی کاموں کی صورت میں قوم کےسامنےہے۔ 

مزیدخبریں