سنگاپور :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لیے حمایت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔