کراچی :گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ آئندہ 6ماہ میں پاکستان کو ملنے والی رقوم میں اضافہ ہوگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق رقوم ملنے سے زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے جس سے قرضوں کی بروقت ادائیگیاں ممکن ہوسکیں گی، ہمیں رواں سال 38ارب ڈالر ملنے کی امید تھی، رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 4ارب ڈالر ملے تھے۔
جمیل احمد نے کہا رواں مالی سال 33ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، 6ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے واپس کردیئے ہیں۔