لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بیٹے کے بعد بیٹی کے بھی باپ بن گئے ہیں،بورس جانس اور کیری کا یہ دوسرا بچہ ہے ۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری نے ایک صحت مند بچی کی پیدائش کا اعلان کر دیا ۔بورس جانسن اور کیری کا یہ دوسرا بچہ ہے۔ ان کے پہلے بیٹے کا نام ولفریڈ ہے، جو اپریل 2020 میں پیدا ہوا تھا۔
57 سالہ جانسن کے اس سے قبل چار بچے تھے جبکہ کیری کیساتھ شادی کے بعد یہ اب دوسرے بچے کی ولاد ت ہو ئی ہے ،بورس جانسن نے ایک ٹی وی کو انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے 6 بچے ہیں ۔