نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جنہیں شادی سے منسوب کیاجا رہا ہے۔
View this post on Instagram
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑا زیب تن کی ہوئی ہیں۔
Here’s the first glimpse of #KatrinaKaif and #VickyKaushal as newly-weds. #VickatKiShaadi #vickykatrina #VickyKatrinaWedding #KatrinaVickyKiShadi
— HT City (@htcity) December 9, 2021
Credit: Instant Bollywood pic.twitter.com/wZGMVTjH0n
اداکار جوڑے کی شادی میں فلم ساز کبیر خان، گلوکار شنکر مدھاون، اداکار رنویر سنگھ، اداکارہ ملائیکا اروڑا، روینہ ٹنڈن اور نیہا دھوپیا سمیت کئی دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں۔
وکی کوشل کی سہرا بندی کی تقریب ہوئی ، پھر ہوٹل کے اندر سے گھوڑے پر سوار ہو کر بارات لے نکلے، جوڑے کے لیے منڈپ کو خاص شیشے سے تیار کیا گیا۔
گزشتہ رات کترینہ کیف کی مایوں اور مہندی کی تقریب بھی ہوئی تھی جس میں دونوں خاندانوں کے قریب رشتے دار اور بالی وڈ کے کئی فنکار شریک ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بھی گردش کرتی رہیں جن میں دیکھا گیا کہ کترینہ کیف نے مہندی کی تقریب میں ڈانس بھی کیا، تاہم ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔