سانحہ سیالکوٹ میں اہم پیش رفت ،بڑا فیصلہ سامنے آگیا 

06:55 PM, 9 Dec, 2021

لاہور:سانحہ سیالکوٹ میں جس طرح پہلے دن سے حکومتی مشینری حرکت میں آئی اسی طرح اب کیس کے ٹرائل میں بھی روزانہ سماعت کا فیصلہ سامنے آگیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کیس کی روزانہ سماعت جیل کے اندر کرنے کا فیصلہ ہوگیا ،گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کے بارے باقاعدہ احکامات جاری ہوگئے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج سیالکوٹ جیل میں جاکر سماعت کریں گی ،لاہور میں 34 ملزمان کا فرانزک لیب میں فوٹو گرافک ٹیسٹ، ملزمان کو تصاویر اور ویڈیوز  سے شناخت کیا جائے گا ۔

دوسری طرف پولیس نے  سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ،آئی جی پنجاب کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں ملزمان کی گرفتاری  کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیاتھا جس کے بعد مشتعل ہجوم نے مار مار کر اُسے جان سے ہی ما ر دیا ۔

مزیدخبریں