اسلام آباد:شوکت ترین کو سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے گرین سگنل مل گیا ،الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیا۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ، الیکشن کمیشن نے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت پر مخفوظ فیصلہ سنادیا۔
شوکت ترین پر یہ اعتراض اُٹھایا گیا تھا کہ شوکت ترین کا ووٹ الیکٹرول رول میں درج نہیں جس پر شوکت ترین کے وکیل نے بتایا کہ سینٹ کیلئے الیکشن کمیشن کا ووٹ سرٹیفیکیٹ ہونا ہی کافی ہو تا ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں سابق سینیٹر محمد ایوب کی خالی نشست کےلیے انتخابی شیڈول جاری کردیا تھا،سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب 20 دسمبرکوہوگا۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔
سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب 20 دسمبرکوہوگا ۔پولنگ خیبرپختونخوا اسمبلی پشاوربلڈنگ میں ہوگی۔سینیٹ کی نشست محمد ایوب آفریدی کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
دوسری جانب تحریک انصاف ایوب آفریدی کی جگہ مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنوانا چاہتی ہے کیونکہ بطور مشیر وہ کئی حکومتی کمیٹیوں کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔ 20 دسمبر کو شوکت ترین کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔