کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں آج سارا دن ڈالر نے اُونچی اڑان جاری رکھی اور زیادہ سے زیادہ 61 پیسے مہنگا ہوا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ کم ہو کر 18 پیسے اضافے کے ساتھ بند ہو گیا ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 177.43 سے بڑھ کر 177.61 روپے پر بند ہو گیا ہے ۔ کاروبار کے دوران ڈالر 178.15 روپے پر بھی ٹریڈ ہو تا رہا تاہم اختتام پر اس میں کمی دیکھنے میں آئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/RbjtGq5JWa pic.twitter.com/S10D7qnZrg
— SBP (@StateBank_Pak) December 9, 2021
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔