کراچی: ویسٹ انڈیز کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر بے حد خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچے پر کیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 13 سے 22 دسمبر کے دوران تین ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔ 26 سالہ نکولس پورن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں!‘
Happy to be in Pakistan for the first time ! pic.twitter.com/Avk6APbY6g
— NickyP (@nicholas_47) December 9, 2021
واضح رہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوئے تو ان کی جگہ نکولس پورن کو قیادت سونپی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج ہی پاکستان پہنچی ہے جسے ہوٹل پہنچانے کے بعد کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں اور تمام افراد قرنطینہ میں ہیں جو کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس شروع کریں گے۔