اہلخانہ سے ملاقات ، وزیر اعظم نے اداروں کو مدثر نارو سے متعلق اہم ہدایات دیدیں

اہلخانہ سے ملاقات ، وزیر اعظم نے اداروں کو مدثر نارو سے متعلق اہم ہدایات دیدیں
سورس: twitter

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر وزیراعظم عمران خان سے صحافی و بلاگر مدثر نارو کے اہلخانہ نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم  نے مدثر نارو کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات دے دیں اور  مدثر نارو کے بچے کی فلاح کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت  کی۔

نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری جو خود بھی ملاقات میں موجود تھیں نے بتایا کہ ملاقات میں مدثر نارو کے والد، والدہ اور بیٹا شامل تھے ۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے ۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مدثر نارو کی فیملی کی وزیراعظم اور کابینہ سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔اہلخانہ نے وزیر اعظم کو مدثر نارو کی گمشدگی بارے بتایا ۔ وزیر اعظم نے مدثر نارو کے والدین کو غور سے سنا اور کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات  دیں ۔ 

وزیر اعظم نے مدثر نارو کے بچے کی فلاح کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت  کی ہے ،مدثر نارو کے والدین نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔