احسن اقبال کے بارے میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ ’بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘: اسد عمر

04:38 PM, 9 Dec, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ 'بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔'
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ذہن میں شاید یہ منصوبہ تھا کہ ایک ٹریک بچھادیا جائے جس پر کوئی بس ہو اور نا آپریشن کیلئے کسی سے معاہدہ ہو، لوگ شاید بھاگتے بھاگتے سرجانی سے نمائش پہنچ جائیں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کل وزیر اعظم عمران خان گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کرنے کراچی آئیں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا اور اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی تاہم رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔

مزیدخبریں