دہلی،: بھارت میں جنرل بپن راوت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ۔بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کی آخری رسومات کل اداکی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق آرمی چیف اور ڈیفنس چیف آف سٹاف جنرل بپن راوت کے حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر مل گیا ہے ۔
بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا وائس ریکارڈر مل گیا ہے جس سے حادثے کی تحقیقات میں مدد ملے گی ۔
راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جنرل بپن راوت اوران کی اہلیہ کی باقیات آج شام نئی دہلی لائی جائیں گی اور آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔
یادرہے کہ تامل ناڈو میں بھارت کے پہلے ڈیفنس چیف آف اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹرٹیک آف کے تھوڑی دیربعد گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں بپن راوت اوران کی اہلیہ سمیت13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔