چین پاکستان کو 120 بلین ڈالر کی امداد دے گا

11:48 AM, 9 Dec, 2021

لاہور : چین پاکستان کو اگلے چند ہفتے تک 120 بلین ڈالر کی امداد دے گا ، یہ امداد پاکستان میں سرمایہ کاری کی شکل میں دی جائے گی ۔

نیونیوز کے پروگرام حرف راز میں گفتگو کے دوران تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے انکشاف ہے کہ چین نے پاکستان کی امداد کے لئے ایک بڑی رقم مختص کی ہے جس کے تحت  چین اگلے چند ہفتوں میں پاکستان کو 120 بلین ڈالر کی امداد دے گا  ۔ ان کا کہناتھا کہ چین نے پاکستان کو واضح کردیا ہے کہ صرف ہم ہی ہیں جو آپ کو بیل آؤٹ کرسکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  چین پاکستان میں  120 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے اور یہ بھاری سرمایہ کاری پاکستان میں مختلف شعبوں میں کی جائے گی  ۔یہ  انرجی ، لوجسٹک ، آئی ٹی ، دفاع  اور دیگر کئی سول منصوبوں پر خرچ کی جائے  گی ۔ 

 واضح رہے کہ پاکستان نے امریکا کی طرف سے جمہوریت کے بارے ورچیوئل کاانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ اس کانفرنس میں  110 ملکوں کو بلایا گیا ہے  جس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  عدم شرکت والے ملکوں کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔دوسری طرف یورپی میڈیا اس کانفرنس کو اینٹی چائنہ میٹنگ قرار دے رہا ہے کیونکہ امریکا آنے والے دنوں میں چین کے سامنے خود کو مضبوط ثابت کرنا چاہتا ہے ۔

مزیدخبریں