بھارتی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جنرل بپن کے ایک ساتھی زندہ بچ گئے

10:46 AM, 9 Dec, 2021

نئی دہلی : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے  ، بھارتی ائرفورس کے ہیلی کاپٹر حادثے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے لیکن ایک آفیسر زندہ بھی بچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اوروہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں  ۔

گروپ کیپٹن ورو ن سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بری طرح جھلس گئے تھے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں تاہم وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے ۔

مزیدخبریں