کراچی : دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خطرناک ترین ویرئینٹ " اومی کرون " پاکستان میں رپورٹ ہوگیا ہے ۔ اومی کرون کا مریض کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں دریافت ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کو خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے جس کے ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اس کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریض ایک خاتون ہے جو باہر سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹیو ہیں ۔
حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے ۔