مسلم لیگ ن کی جانب سے استعفوں کا معاملہ ،حکومت نے توڑ نکا ل لیا ،اپوزیشن میں ہلچل 

03:29 PM, 9 Dec, 2020

لاہور :مسلم لیگ ن کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں استعفے پیش کرنے کے معاملے پر حکومت نے اگلا لائحہ عمل بھی نکال لیا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے بھجوائے جانے والے استعفے منظور نہیں کریں گے،6 ماہ تک کی حکومت کو مزید مہلت با آسانی مل سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اگر مسلم لیگ ن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے پاس استعفے جمع کروائے گئے تو سپیکرپنجاب اسمبلی کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ فوری استعفے منظور نہ کرے ،اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 6 ماہ تک استعفے منظور نہ کرنے کا اختیار حاصل ہے،6ماہ کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی مستعفی ہونے والے رکن کو طلب کر سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرکےطلب کرنےپرمستعفی ہونےوالارکن مستعفی ہونےکی وجوہات بیان کرنےکاپابندہے،مستعفی رکن سےپوچھاجائےگاوہ استعفیٰ ذاتی خواہش یا کسی کے دباؤ پر تو نہیں دے رہا،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے استعفیٰ منظورہونےپراسپیکرجب تک استعفےالیکشن کمیشن نہیں بھجواتےرکن مستعفی تصورنہیں ہوتا،استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے بعد نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوگا،ترجمان سپیکر کے مطابق سپیکر آفس کو  ابھی تک کسی رکن کا استعفیٰ نہیں ملا ،ابھی استعفوں کا سارا شور میڈیا میں ہے ۔

مزیدخبریں