لاہور،ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کورونا ویکسیئن بنانے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ ہمیں عالمی کمپنیوں سے ہی ویکسئن خریدنی ہی پڑے گی ۔ پروگرام عائشہ احتشام کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کورونا کی ویکسئن کے لئے پندرہ کروڑ ڈالر مختص کردیئے ہیں اس کے علاوہ کچھ عالمی ادارے ہیں جنہوں نے پاکستان سے انڈرسٹینڈنگ کی ہے ۔ چینی کمپنی کی بنائی گئی ویکسئن لگائی جارہی ہے ۔چین کے علاوہ چند کمپنیوں سے مذاکرات ہورہے ہیں لیکن ابھی کچھ طے نہیں ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ پانچ یا چھ ڈالر کی ایک ویکسئن مل سکے گی اور پاکستان پہلے مرحلے میں تین ساڑھے تین کروڑ افراد کے لئے ویکسئن خرید سکتا ہے ۔