اداکارہ نیلم منیر عالمی وباء کا شکار

07:38 PM, 9 Dec, 2020

اسلام آباد،معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا وائر س کا شکار ہوگئی ۔ نیلم منیر کچھ روز سے بیمار تھیں ڈاکٹر کی ہدایت پر جب کورنا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا ۔

نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں ںے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔

ڈاکٹروں نے اداکارہ نیلم منیر تمام حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے ۔ نیلم منیر نے اپنے پیغام میں عام شہریوں سے بھی فیس ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان میں اس عالمی وباء کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید ساٹھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ پاکستان میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد اب تک  آٹھ ہزار پانچ سو سنتالیس ہوگئی ہے ۔ 

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مزید دوہزار نوسو تریسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چارلاکھ 26 ہزار تک جاپہنچی ہے ۔ 

مزیدخبریں