لاہور پولیس نے پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی بے بٹ کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ، ان کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے ، اس سے قبل کئی لیگی رہنماؤں کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مقدمات کا سامنا ہے ۔
لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات مقامی پٹواریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ ڈی جے بٹ کو تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران شہرت ملی تھی ، جس کے بعد انہوں نے دیگر پارٹیوں کے جلسوں میں بھی شرکت کرنا شروع کردی تھی ۔