بھارتی تامل فلموں کی ادکارہ چترا کمراج کی پر اسرار ہلاکت

بھارتی تامل فلموں کی ادکارہ چترا کمراج کی پر اسرار ہلاکت

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا ، پانڈین اسٹور کے گلم سے مشہور تامل ادکارہ چترا کمراج اپنے ہوٹل میں مردہ پائی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق چتراکمراج  بھارتی تامل فلم انڈسٹری میں جانی مانی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں ،  بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہاہے ،  سوشانت سنگھ راجپوت سے لیکر اب تک کئی اداکار اور اداکارائیں زندگی کی بازی ہارچکے ہیں ۔ 

تامل ٹی وی انڈسٹری کی مشہور ادکارہ چترا کمراج جسے چتووی جے کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا ، آج صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں  ۔

ساتھی اداکاروں کا کہناہے کہ وہ شوٹنگ کے بعد اپنے ہوٹل روم میں واپس آئی تھیں ۔ ٹیم ممبران نے جب صبح رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئ جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد ان کے کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو وہ مردہ حالت میں پائی گئی ۔ 

ان کے سوشل میڈیا منیجر نے ادکارہ چتارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے ، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ ابھی تک تو یہ ہی معلوم ہورہاہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے ۔  تاہم اصل حقیقت مزید تحقیقات کے بعد عیاں ہوگی ۔