جاپانی خلائی جہاز سیارچے کی مٹی کے نمونے لے آیا 

11:30 AM, 9 Dec, 2020

ٹوکیو: جاپان کی جانب سے بھیجاجانے والا خلائی جہاز  نظام شمسی کے چار ارب 60 کروڑ سال قدیم شہابیے پر اتر کر وہاں سے مٹی کے نمونے لے کر  زمین پر آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کا خلائی جہاز ہایا بوسادوم اس سیارچے سے مٹی کے نمونوں کو لیکر زمین پر آچکا ہے ، جاپانی میڈیا کے مطابق صبح اڑھائی بجے  ہایا بوسا ساٹو آسٹریلیا کے ایک ویران ریگستان میں اترا،  یہ خلائی جہاز شہابیے کی طرح فضا میں داخل ہو کر مطلوبہ مقام پر اتر آیا ہے ۔ 

جاپانی خلائی ایجنسی کے مطابق  یہ اس خلائی  جہاز کا دوسرا مشن تھا ، یہ کیپول نما خلائی جہاز سوا دولاکھ کلومیٹر دور ایک شہابیے سے مٹی لے کر زمین تک پہنچا ہے ۔ 

حیران کن طور پر اس منصوبے پر پندہ کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے ، جبکہ زمین پر یہ زیرو پوائنٹ ون گرام مٹی کا نمونہ لیکر آیا ہے ۔

مزید تفصیلات کے مطابق یہ خلائی مشن 2014 میں روانہ کیا گیاتھا ، ا سکا وزن 600 کلوگرام تھا جبکہ اس نے رائیگو نامی سیارچے سے نمونے اکھٹے کرنے تھے۔ 

جاپانی خلائی ماہرین کا کہناہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے ہم نے وہ کردکھایا ہے جس کی کوشش کررہے تھے ، اس خلائی جہاز کے اترتے ہی اس کو سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قبضے میں لے لیا ۔ 

جس کے بعد ماہرین نے اس کے اندر مٹی کے نمونے بھی دیکھے جو کہ اتنی مقدار میں موجود تھے جو انہوں نے وہاں سے اٹھائی تھے  ۔

ماہرین کا کہناہے کہ اس پر تجربات کیے جائیں گے ، اس مٹی سے ہمیں خلائی تحقیق میں بہت زیادہ مدد ملے گی ۔ 

مزیدخبریں