کراچی: ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کرنے والے یہ ملزمان عدالت کی عمارت سے گر زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر انھیں فوری طور پر طبی امداد دیتے ہوئے ایدھی کی ہی ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں نے 2014ء میں ایدھی سینٹر میں کروڑوں کی ڈکیتی کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ایدھی ہومز کے بانی عبدالستار ایدھی سمیت وہاں موجود دیگر افراد کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔
ملزموں کو پولیس کی جانب سے پیشی کیلئے کراچی کی سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزمان عدالت کی بالکونی میں کھڑے تھے کہ خستہ ہونے کی وجہ سے وہ اچانک گر گئی اور نیچے گر گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کی مدد سے ملزموں کو وہاں سے اٹھایا اور ریکسیو ٹیم کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔
دلچپ بات یہ ہے کہ واقعے کی اطلاع پر سٹی کورٹ کراچی میں ملزموں کی امداد کیلئے جو ایمبیولینس پہنچی وہ ایدھی سینٹر کی ہی تھی جس میں 2014ء میں ملزموں نے ڈکیتی کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے ملزموں کے نام جان اختر، سلیم اور عمیر ہیں۔ تینوں ملزم ضمانت پر رہا ہیں اور کیس کی پیشی کیلئے عدالت میں آئے تھے۔
ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تینوں ملزمان کو سپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس حادثے میں ایک پولیس اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ملزمان کو طبی امداد کیلئے کراچی کے سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کراچی سٹی کورٹ عمارت کی بالکونی گرنے سے نیچے کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔