شاہ محمود قریشی کی ترکی میں امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی ترکی میں امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات
کیپشن: Image Source: File Photo

استنبول: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ اپے پس کے تحت پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ موجود ہے، پاکستان، جنوری 2020 میں کابل میں متوقع اپے پس اجلاس کا منتظر ہے۔

دوسری طرف وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد، بھرپور میزبانی اور پرتپاک خیرمقدم پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔