قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے، خواجہ آصف

قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے، خواجہ آصف
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: ن لیگ رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن احتجاج کا پلان بنانے والوں کے نام وقت آنے پر بتاؤں گا۔ نواز شریف حکومت نہیں عدالتی فیصلے سے لندن گئے، قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے، برطانیہ اور پاکستان میں سب کے گھروں کا معلوم ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، قومی اسمبلی سے اپنے دھواں دار خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف حکومت نہیں بلکہ عدالتی فیصلے سے لندن گئے۔ لندن میں جنہوں نے احتجاج کیا، وقت آنے پر سب کے نام بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں حملے کی کوشش کی گئی۔ ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا، یہ خطرناک روایت ہے۔ یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو بند نہیں ہوگا۔ نواز شریف یا کسی اور سیاستدان کے گھر کا تقدس پامال ہوگا تو آخری حد تک جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی روایات میں ایسی چیزیں شامل نہیں، یہ چیزیں چار سے پانچ سال میں سیاست میں متعارف کرائی گئیں۔ گھروں کے تقدس کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔ اس طرح کے رویے سے تعاون نہیں بلکہ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جا رہا ہے، پھر یہ سارا سسٹم لپیٹا جا رہا ہے۔ ہم اپنے ورکرز کو کسی کے گھر کے باہر مظاہرے کی ہدایت نہیں دیں گے