اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کے لیےشہباز شریف مدعو  

07:54 PM, 9 Dec, 2019

لاہور: وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بطور مہمان مدعو کر لیا . 


تفصیلات کے مطابق ، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان نے کہا  کہ ابھی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن ہے، 3 ماہ بعد جب ٹرین چلے گی تو اس کی افتتاحی تقریب میں شہباز شریف کو ضرور بلائیں گے، اب اگر کوئی ادارہ انہیں گرفتار کرلے تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ کے میگا پراجیکٹ اورنج ٹرین کا 10 دسمبر کو ٹیسٹ رن ہونا ہے اور آزمائشی سروس کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں ڈپو سے علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ تک ہوگا۔ اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں