پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ خبر بے بنیاد اور غلط ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

04:55 PM, 9 Dec, 2019

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے چھپنے والی خبر بے بنیاد اور غلط، ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق,  پاک ایران سرحد پر دونوں افواج کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کی ترجمان مسلح افواج میجر جنرل آصف غفور نے سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیدیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نجی اخبار میں پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے چھپنے والی خبر بالکل غلط ہے اور ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔


میجر جنرل آصف غفور  نے کہا  کہ پاک ایران سرحد پر دونوں ممالک کی فورسز کی جانب سے کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہو رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو دونوں فورسز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور آپریشنز خود کریں گی۔

مزیدخبریں