حرا مانی اور آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وڈیو وائرل

01:10 PM, 9 Dec, 2019

اوسلو: پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اورگلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی آج کل ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں جب کہ آئمہ بیگ وہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جن کی گلوکاری کی ہرکوئی تعریف کرتا ہوا نظرآتا ہے۔

حرا مانی اورآئمہ دونوں ہی اوسلو میں آئی پی پی اے ایوارڈ شومیں موجود تھیں جہاں آئمہ بیگ اداکارہ حرا کوکہہ رہی تھیں کہ وہ اپنے مشہورڈرامہ دو بول کا اوایس ٹی گانا گا کردکھائیں۔تاہم جب دونوں نے مل کریہ گانا گایا تو سامنے بیٹھے ایوارڈ شو میں شریک مداح اورفنکاروں کی جانب سے خود داد دی گئی۔

مزیدخبریں