چین کا اعلیٰ ترین سائنٹفک ایوارڈ ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کے نام

11:55 AM, 9 Dec, 2019

لاہور: پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کو چین کے اعلیٰ سائنٹفک ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کو چین کے اعلیٰ سائنٹفک ایوارڈ ’چین انٹرنیشل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔

عطاء الرحمٰن کو 7 جنوری 2020 کو منعقد کی جانے والی تقریب کے موقع پر چین کے صدر ایوارڈ دیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کو کیمسٹری میں اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل چین کا یہ اعلیٰ ایوارڈ دنیا کے مختلف سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں