سرگودھا، ٹرک ٹرین کی زد میں آ گیا، ٹرین ڈرائیور ہلاک

09:59 AM, 9 Dec, 2019

سرگودھا: سرگودھا کے نواحی علاقے119 موڑ کے قریب ٹرک ٹرین کی زد میں آ گیا۔ حادثے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق اور 8 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور جانے والی سرگودھا ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کے بعد مسافر ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا تھا جس کے سبب ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد جاں بحق ہوا جبکہ 8 مسافر معمولی نوعیت کے زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی وجہ سے الٹنے والے انجن اور ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کھلے ہوئے پھاٹک کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متبادل ٹرین انجن کو طلب کر لیا گیا۔

مزیدخبریں