نیب نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا

09:17 PM, 9 Dec, 2018

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کوپارک لین کمپنی کے  شیئر ہولڈر ہونے پر 13دسمبر کو طلب کر لیا ۔ 

تفصیلات  کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو نیب اسلام آبادکا نوٹس وصول ہوگیا ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبر کو پیش ہوکرپارک لین کمپنی سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔

نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈرہونے سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث 13دسمبر کو دورہ لاہور ملتوی کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ سنٹرل پنجاب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیش نہیں ہونگے، ان کی جگہ فاروق نائیک نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ 

مزیدخبریں